بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین نے جمعرات کے روز دوپہر 2 بج کر 36 منٹ پر ، صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے قریب سمندری علاقے میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ایک کامیاب لانچنگ کی ۔
چینی میڈیا کے مطابق اس لانچنگ میں جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان کے پی آر ایس سی ۔ای او ٹو سیٹلائٹ سمیت سات سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ۔ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں داخل ہو ئے۔
یہ جیئے لونگ 3 کیریئر راکٹ کی نویں پرواز تھی۔








