چینی صدر 35

چین کی انسانی حقوق کے گلوبل گورننس نظام میں اصلاحات اور بہتری کی اپیل

اقوام متحدہ (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر اور سوئٹزرلینڈ کے دیگر بین الاقوامی اداروں کے لیے چین کے مستقل مندوب جا گوئی دہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 61 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام فریقوں سے انسانی حقوق کے گلوبل گورننس نظام میں اصلاحات اور بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی۔ جا گوئی دہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مرکزیت پر کثیرالجہتی نظام کا تحفظ کیا جانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے امن و سلامتی، ترقی اور انسانی حقوق کے تینوں ستونوں میں متوازن پیش رفت کو آگے بڑھانا چاہیے۔

جا گوئی دہ نے زور دیا کہ چین گلوبل گورننس انیشی ایٹو میں پیش کردہ انسانی حقوق کے تصورات کی روشنی میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا کہ سلامتی کے ذریعے انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے ، عوام کو مرکزیت دیتے ہوئے مختلف اقسام کے انسانی حقوق میں متوازن ترقی کو یقینی بنایا جائے، اور سیاسی محاذ آرائی سے گریز کرتے ہوئے مساوات کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ چین ہمہ گیر عوامی طرز جمہوریت کو فروغ دے گا تاکہ چینی طرز جدیدیت کے ثمرات تمام عوام تک زیادہ سے زیادہ پہنچ سکیں، اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر عالمی انسانی حقوق کے نصب العین کو فروغ اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں