چھیوشی میگزین 45

چین کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن کھپت ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چھیو شی میگزین کے شائع ہونے والے 24ویں شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہو رہا ہے، جس کا عنوان ہے” اندرونی طلب بڑھانا ایک اسٹریٹجک اقدام ہے”۔مضمون اکتوبر 2015 سے اکتوبر 2025 کے درمیان شی جن پھنگ کے اہم بیانات کے اقتباسات پر مبنی ہے۔

مضمون میں کہا گیا ہے کہ اندورنی طلب بڑھانے کا تعلق اقتصادی استحکام اور اقتصادی سلامتی دونوں سے ہے۔ یہ کوئی عارضی اقدام نہیں بلکہ ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔بڑے ملک کی معیشت کی ایک برتری یہ ہے کہ اس کی داخلی گردش ہوتی ہے۔ہمیں پیداوار، تقسیم، ترسیل اور کھپت کے تمام مراحل زیادہ سے زیادہ اندرونی منڈی پر انحصار کرتے ہوئے ایک صحت مند گردش تشکیل دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔

اندرونی طلب میں توسیع اور بیرونی کھلے پن میں اضافہ ایک دوسرے کی نفی نہیں کرتے۔ اندرونی معاشی گردش جتنی زیادہ ہموار ہوگی، اتنا ہی بین الاقوامی تعاون میں شرکت کے لیے نئی برتریاں پیدا ہوں گی۔مضمون میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کھپت چین کی اقتصادی ترقی کا ایک اہم انجن ہے، اور کھپت کو بڑھانے کا سب سے بنیادی طریقہ روزگار کو فروغ دینا، سماجی تحفظ کو بہتر بنانا، آمدنی کی تقسیم کے ڈھانچے کو بہتر بنانا، متوسط آمدنی والے طبقے کو وسعت دینا، اور مشترکہ خوشحالی کو مضبوطی سے آگے بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں