ماو نینگ 38

چین کا مشرقِ وسطیٰ کی جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کی حمایت کا اعلان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر چین کا مؤقف بیان کیا۔منگل کے روز ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ فوری جنگ بندی اور مذاکرات کی بحالی، عالمی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ہر اُس کوشش کا خیرمقدم کرتا ہے جو امن کے قیام میں مددگار ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ متعلقہ فریق امن کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے، اختلافات کو بات چیت کے ذریعے کم کریں گے اور جلد از جلد جنگ کو ختم کریں گے۔ چین اس عمل میں تعمیری کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں