انجینئرنگ آفس 21

چین کا لانگ مارچ-10 راکٹ کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز کا کامیاب تجربہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس کے مطابق صوبہ ہائی نان کی وین چھانگ اسپیس لانچ سائٹ پر لانگ مارچ-10 لانچ وہیکل سسٹم کا لو ایلٹی ٹیوڈ پرواز تجربہ اور “منگ چو ” نامی مینیڈ اسپیس کرافٹ سسٹم کا ایمرجنسی اسکیپ (ہنگامی بچاؤ) ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کیا گیا ۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق آزمائش کے دوران خلائی جہاز نے پرواز کے اُس مرحلے پر، جب ہوا کا دباؤ سب سے زیادہ ہوتا ہے، کامیابی سے راکٹ سے الگ ہو کر محفوظ طریقے سے بچاؤ کا عمل مکمل کیا۔

بعد ازاں خلائی جہاز کا کیپسول سمندر میں بحفاظت اترا۔اسی روز دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر ریسکیو ٹیموں نے سمندر میں اترنے والے کیپسول کو کامیابی سے تلاش کر لیا ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے سمندر میں کسی انسانی خلائی جہاز کی تلاش اور بازیابی کی مشق کی ہے۔ یہ تجربہ مستقبل کے انسان بردار چاند کی تحقیق کے مشنز کے لیے انتہائی قیمتی مواد فراہم کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں