چین

چین کا جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا اعلان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین نے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا اعلان کردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ چین جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیفٹی ایشوز کی وجہ سے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنایا جارہا ہے۔

دوسری جانب امریکا، برطانیہ، روس، فرانس اور چین نے جوہری ہتھیاروں کا پھیلاو روکنے اور جوہری تنازع سے بچنے پر اتفاق کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے پانچوں مستقل ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جوہری جنگ جیتی نہیں جاسکتی اور نہ ہی لڑی جانی چاہیے۔