چینی وزارت خارجہ 52

چین کا امریکہ کی جانب سے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے منصوبے پر شدید ردِعمل

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس بریفنگ میں امریکہ کی جانب سے تائیوان کو تقریباً 11 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی فروخت کے اعلان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔

جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کا یہ اسلحہ فروخت کرنے کا منصوبہ ایک چین کے اصول اور چین۔امریکہ تین مشترکہ اعلامیوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، جو چین کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو بری طرح متاثر کرتا ہے اور تائیوان کی “علیحدگی پسند” قوتوں کو نہایت غلط اور خطرناک پیغام دیتا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ چین اس اقدام کی سختی سے مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جزیرے کے اندر موجود “علیحدگی پسند” عناصر کی جانب سے “طاقت کے زور پر علیحدگی” یا “طاقت کے ذریعے وحدت کے خلاف مزاحمت” کی کوششیں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گی، اور یہ “علیحدگی پسندی” اپنے انجام سے نہیں بچ سکتی۔ترجمان نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کی جانب سے “تائیوان کو استعمال کر کے چین کو دبانے” کی حکمتِ عملی ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں