بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے قومی محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد اور سال بہ سال 0.1 فیصد کم ہوا۔
یہ کمی فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔جبکہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہ کئے جانے والے مرکزی سی پی آئی میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو فروری میں گراوٹ سے سال بہ سال 0.5 فیصد اضافے میں تبدیل ہو گیا۔ ان میں سے سروس کی قیمتوں میں فروری میں کمی سے سال بہ سال0.3 فیصد اضافہ ہوا۔
چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے پرائس مانیٹرنگ سینٹر نے کہا کہ کھپت کو فروغ دینے کی پالیسیوں کی بدولت چین میں اہم مصنوعات کی فروخت میں تیزی پیداہوئی ہے۔ گاڑیوں اور گھریلو برقی سازو سامان کی قیمتوں میں کمی بھی پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ تانبے اور ایلومینیم جیسے نان فیرس دھاتوں کی کان کنی، پگھلنے اور رولنگ پروسیسنگ کی صنعتوں میں مصنوعات کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں سال بہ سال نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ثقافتی ، کھیلوں اور تفریحی سامان مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں مصنوعات کی ایکس فیکٹری قیمتوں میں بھی سال بہ سال اضافہ دیکھا گیا ہے۔