چین 19

چین میں سی پی آئی میں سال بہ سال 1 فیصد کا اضافہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کے قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس( سی پی آئی ) میں ماہانہ بنیادوں پر 0.7 فیصد کی کمی آئی جبکہ سال بہ سال 1.0 فیصد کا اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی اجناس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے اور کچھ گھریلو صنعتوں میں طلب اور رسد میں بہتری جیسے عوامل کے باعث، پروڈیوسر پرائس انڈیکس( پی پی آئی) میں ماہ بہ ماہ 1.0 فیصد اور سال بہ سال 0.5 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قومی پی پی آئی میں ماہانہ بنیادوں پر مسلسل چھ مہینوں سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ اضافہ فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹ زیادہ تھا، جوگزشتہ 48 مہینوں میں سب سے بڑا اضافہ ہے۔ بین الاقوامی خام تیل سمیت دیگر اجناس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کی بدولت، تیل سے متعلقہ صنعتوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

ان میں تیل اورقدرتی گیس نکالنے کی صنعت، تیل، کوئلہ اور دیگر ایندھن کی پروسیسنگ کی صنعت، اور کیمیائی خام مال اور کیمیائی مصنوعات کی تیاری کی صنعت میں قیمتوں کے اندر فروری کے مقابلے میں بالترتیب 10.7، 5.4 اور 2.3 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ ماہانہ بنیادوں پر پی پی آئی میں اضافے کی اہم وجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں