بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جئین نے رسمی پریس بریفنگ میں ورلڈ انٹرنیٹ کانفرنس 2025 ووچن سمٹ کے بارے میں کہا کہ یہ کانفرنس مسلسل دس سالوں سے کامیابی سے منعقد ہو رہی ہے، اور انٹرنیٹ کے شعبے میں جدید ترین تکنیکی تبادلے اور انضمام کا ایک وسیع پلیٹ فارم بن چکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس عالمی ڈیجیٹل تعاون اور گورننس کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔
ترجمان نے کہا کہ رواں سال چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے سائبر اسپیس میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کے پیش کیے جانے کی دسویں سالگرہ ہے۔ حال ہی میں، چین نے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی تصوراتی دستاویز بھی جاری کی ، جس میں سائبر اسپیس اور اے آئی جیسے شعبوں میں گورننس کے تعاون کو بڑھانے اور مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
ایک ذمہ دار بڑے ملک کے طور پر، چین نےاے ائی کی گلوبل گورننس انیشی ایٹو اور سائبر اسپیس میں بین الاقوامی تعاون کی حکمت عملی جاری کی ہے، اور عالمی اے آئی تعاون کی تنظیم کے قیام کو فروغ دیا ہے، جس نے بین الاقوامی انٹرنیٹ گورننس میں چینی قوت کا حصہ ڈالا ہے ۔