چینی میڈیا 49

چین-برطانیہ تعاون کے ٹھوس ثمرات سامنے آنے چاہئیں، چینی میڈیا

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر میں نیٹیزنز کے لئے کیے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 85.2فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ غیر ملکی رہنماؤں کے چین کے حالیہ دوروں سے ظاہر ہوا ہے کہ ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور جامع عالمگیریت کی تکمیل بین الاقوامی تعلقات کے حوالے سے ممالک کے درمیان وسیع اتفاق رائے بن چکی ہے۔

سروے میں، 85.8 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ چین کی وسیع مارکیٹ برطانوی کمپنیوں کے لیے ترقی کے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔ 68.2فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان اختلافات کو باہمی احترام اور عملی تعاون کے اصولوں پر مبنی بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ 56.9 فیصد جواب دہندگان سمجھتے ہیں کہ چین اور برطانیہ دوسری جنگ عظیم کے بعد کے نظم ونسق اور کثیرجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے میں مشترکہ مفادات اور ذمہ داریاں رکھتے ہیں۔ 67.4فیصد جواب دہندگان توقع کرتے ہیں کہ دونوں ممالک بڑی طاقتوں کے طور پرذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کثیرجہتی فریم ورک کے اندر گلوبل گورننس کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں۔
یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، اور 24 گھنٹوں کے اندر 9,086 نیٹیزنز نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں