ترجمان 23

چین ایرانی سپریم لیڈر کو قتل کر نے کی شدید مذمت کرتا ہے ، چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر پر حملہ اور قتل ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اس کے اصولوں سمیت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔

چین اس کی سخت مخالفت اور شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے اور مشرق وسطیٰ اور دنیا میں امن و استحکام کے مشترکہ تحفظ کے لیے فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں