چھیوشی میگزین 41

چین اپنے دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری تو لام سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14ویں قومی کانگریس کے کامیاب انعقاد اور تو لام کو ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے طور پر دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اس وقت ہمہ گیر طور پر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور اپنے دوسرے صد سالہ ہدف کو حاصل کرنے کی طرف گامزن ہے جبکہ ویتنام بھی اپنی قومی ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہا ہے۔ صدر شی نے کہا کہ دونوں فریقوں کو پارٹی اور ملک کی حکمرانی میں تبادلوں اور تجربات سے باہمی طور پر سیکھنے کو مستحکم کرنا جاری رکھنا چاہیے، اپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کے درمیان باہمی روابط کو فروغ دینا چاہیئے ؛ اور اعلیٰ سطحی باہمی فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنا چاہیے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو مزید فوائد پہنچائے جائیں اور دونوں ممالک مشترکہ طور پر سوشلسٹ جدیدیت کی جانب آگے بڑھیں۔

تو لام نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی طرف سے نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14ویں قومی کانگریس کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ویتنام سوشلسٹ ہمسایوں کے درمیان دوستانہ تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کے نئے سفر میں چین کے ساتھ ہاتھ ملا کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں