شی جن پھنگ

چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے، اہلیہ چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے کینیا کے صدر کی اہلیہ ریچل روٹو سے بیجنگ میں ملاقات کی جو کینیا کے صدر ولیم روٹو کے ساتھ چین کے سرکاری دورے پر تھیں۔

جمعرات کے روز پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور کینیا کے درمیان دوستی کی ایک طویل تاریخ ہے اور وہ دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور عوام کے درمیان دوستی کو بڑھانے کی منتظر ہیں۔پھنگ لی یوان نے ریچل روٹو کو غربت کے خاتمے میں حاصل کی گئی چینی کامیابیوں کے بارے میں بتایا ۔

انہوں نے سماجی بہبود کے لیے ریچل کی طویل مدتی خدمات کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دونوں فریق تجربات کا تبادلہ کریں گے اور دونوں ممالک میں غربت کے خاتمے اور خواتین اور بچوں کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔ریچل روٹو نے افریقی ممالک میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود میں پھنگ لی یوان کے طویل مدتی تعاون کی تعریف کی اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی عوامی تبادلوں اور روایتی دوستی کو گہرا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔