بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جمہوریہ کانگو کے صدر ڈینس ساسو نگیسو نے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز جمہوریہ کانگو کے صدر جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے چین تشریف لائے ہیں ۔اس موقع پر فریقین نے چین اور جمہوریہ کانگو کے دوطرفہ تعلقات کو ایک اعلیٰ درجے کے ہم نصیب معاشرے میں اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین۔ جمہوریہ کانگو تعلقات چین افریقہ دوستی کا نمونہ ہیں۔ چین “دس شراکت داری اقدامات” پر عمل درآمد اور چین۔افریقہ تعاون کی اپ گریڈیشن کے لئے افریقہ کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے اہم ارکان کی حیثیت سے ، چین اور افریقہ کو بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔
ڈینس ساسو نگیسو نے کہا کہ جمہوریہ کانگو ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل کرے گا اور چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کا منتظر ہے۔ چین افریقہ تعاون فورم کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے ، جمہوریہ کانگو ، افریقی ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔جمہوریہ کانگو صدر شی جن پھنگ کے گلوبل گورننس انیشی ایٹو کی مکمل حمایت کرتا ہے اور افریقی ممالک سے متعلق چین کے “صفر محصولات” کے اقدام کو بھرپور سراہتا ہے۔