چین 14

چین اور امریکہ کے ما بین تجارتی امور پر تعمیری تبادلہ خیال

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین امریکہ معاشی و تجارتی امور کے چینی رہنما اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ اور امریکی ٹیم کے رہنما، امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندے جیمیسن گریر نے نیویارک میں چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورت میں شرکت کی۔

منگل کے روزدونوں سربراہان مملکت کی جانب سے طے پانے والے اہم اتفاق رائے کی رہنمائی میں فریقین نے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور جیت جیت پر مبنی تعاون کے اصولوں کے مطابق اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے گزشتہ ادوار میں طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اوردوطرفہ تجارتی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت مشترکہ دلچسپی کے اہم اقتصادی و تجارتی امور پر کھلے پن اور گہرائی کے ساتھ تعمیری تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقوں نے مصنوعی ذہانت سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں