بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر برائے امورِ تائیوان نے یومیہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ 19 نومبر کو شین زین میں چینی صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ صدر شی جن پھنگ کی اہم تقریر میں چین کے علاقے تائیوان سے متعلق نکات کی کیا وضاحت ہے؟ اس کے علاوہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلقہ بیان پر آپ کا کیا تبصرہ ہے؟
ترجمان ژانگ ہان نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اور اسٹریٹجک طور پر مستحکم تعلقات کو عملی جامہ پہنانے کے حوالے سے نئی اسٹریٹجک رہنمائی فراہم کی گئی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ “تائیوان کی علیحدگی” کی حمایت نہیں کرتا۔ امید ہے کہ امریکہ ایک چین کے اصول اور چین امریکہ کے تین مشترکہ اعلامیوں میں درج شقوں کی پاسداری کرے گا، تائیوان کے مسئلے کو مناسب طریقے سے حل کرے گا، “تائیوان کی علیحدگی” کی عدم حمایت کے اپنے مؤقف کو عملی جامہ پہنائے گا اور تائیوان کے مسئلے کو چین امریکہ تعلقات کے مجموعی تناظر پر اثرانداز ہونے سے روکے گا۔








