واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن) امریکہ میں چینی سفیر شوئی فینگ نے امریکہ-چین اقتصادی اور تجارتی تعاون فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ہفتہ کے روز شوئی فینگ نے کہا کہ نئے دور میں امریکہ -چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو سمجھنے اور ترقی دینے کے لیے دو اہم پس منظر سمجھنے ضروری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پہلا پس منظر یہ ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان تبادلے بکثرت ہوتے رہتے ہیں، جو امریکہ -چین تعلقات کو حکمت عملی کی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ چین اور امریکہ کے رہنماؤں نے بوسان میں کامیاب ملاقات کی اور بعد ازاں ٹیلیفون پر بات چیت بھی کی۔ سربراہان مملکت کے درمیان سفارت کاری امریکہ -چین تعلقات میں استحکام کا کردار ادا کرتی رہے گی۔ دوسرا پس منظر یہ ہے کہ “پندرہویں پانچ سالہ منصوبے” کی تجاویز نے اگلے پانچ سالوں میں چین کی معاشی اور سماجی ترقی کے عظیم نقشے کو پیش کیا ہے۔
چین، چینی طرز کی جدید کاری کے وسیع راستے پر چلتا رہے گا، اور یہ رجحان نہ تو پلٹے گا اور نہ ہی روکا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دو پس منظر امریکہ -چین اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی ترقی کے لیے نئے اہم مواقع پیدا کرتے ہیں شوئی فینگ نے اگلے سال بالترتیب چین اور امریکہ کی میزبانی میں ہونے والے ایپک اور جی 20 اجلاسوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں کو مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تین فہرستوں پر توجہ مرکوز کرنے کی تجویز دی۔ پہلی یہ کہ بات چیت کی فہرست کو وسعت دینے پر قائم رہیں ۔ دوسری یہ کہ تعاون کے مواقعوں کی فہرست کو بڑھانا جاری رکھا جائے اور تیسری یہ کہ مسائل کی فہرست کو مسلسل کم کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔









