بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے بیجنگ میں امریکہ -چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین ایون گرین برگ اور کمیٹی کے صدر اسٹیو اورلنز سےملاقات کی۔ حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی میدان میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
فریقین کو مشترکہ طور پر دونوں سربراہان مملکت کے درمیان بوسان ملاقات کے اہم اتفاق رائے کے مطابق نتائج کا تحفظ اور ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔ ہمیں تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے اختلافات کو کم کرتے ہوئے چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔
امید ہے کہ امریکہ چین تعلقات کی قومی کمیٹی چین اور امریکہ کے درمیان دوستانہ تعاون کو فروغ دینے میں نئی خدمات سرانجام دے گی۔ امریکی فریق نے کہا کہ امریکہ چین تعلقات کو مستحکم بنانا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ امریکا چین تعلقات کی قومی کمیٹی امریکہ اور چین کے درمیان گہرے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے میں پل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔