چین 65

چین اور امریکہ کا تجارتی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے پر اتفاق

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا پیرس میں انعقاد کیا گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق چین کے نائب وزیر تجارت اور چین کے بین الاقوامی تجارت کے نمائندے لی چھنگ گانگ نے کہا کہ فریقین کے درمیان گہرائی کے ساتھ واضح اور تعمیری مذاکرات ہوئے اور بعض امور پر ابتدائی اتفاق رائے طے پایا گیا۔ آئندہ مرحلے میں دونوں فریق مذاکراتی عمل کو جاری رکھیں گے۔

لی چھنگ گانگ نے کہا کہ مذاکرات کے موجودہ دور میں دو طرفہ ٹیرف کی سطح اور دو طرفہ محصولات اور متعلقہ غیر ٹیرف اقدامات سے متعلق ممکنہ انتظامات پر تبادلہ خیال گیا گیا۔ امریکی فریق نے اپنے تازہ ترین ٹیرف اقدامات میں ایڈجسٹمنٹ اور آئندہ کے ممکنہ اقدامات سے آگاہ کیا، جبکہ چین نے اس سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ فریقین نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے ورکنگ میکانزم کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

چین کے خلاف تجارت اور سرمایہ کاری پر امریکی پابندیوں کے حوالے سے، بالخصوص چین سے متعلق سیکشن 301 کی دو تحقیقات کے آغاز کے جواب میں، لی چھنگ گانگ نے کہا کہ چین نے مذاکرات کے دوران اس پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لی چھنگ گانگ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے دوران چین اور امریکہ نے اس بات کو مزید تسلیم کیا کہ مستحکم اقتصادی اور تجارتی تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں