لین جیان 23

چین اور امریکہ دونوں صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے بارے میں رابطے میں ہیں ، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان سے میڈیا رپورٹس کے حوالے سے پوچھا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے تحفظ کے معاملے میں تعاون نہیں کرتا تو وہ اپنا دورۂ چین مؤخر کر دیں گے۔

اس حوالے سے منگل کے روز لین جیان نےمنعقدہ معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکہ نے خود میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے نوٹ کیا ہے کہ امریکی فریق نے اس حوالے سے وضاحت جاری کی ہے اور واضح کیا ہے کہ متعلقہ خبریں مکمل طور پر غلط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فریق نے زور دیا کہ صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور امریکہ دونوں صدر ٹرمپ کے دورۂ چین کے بارے میں رابطے میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں