چین امریکہ

چین امریکہ تعلقات اور یگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،تر جمان چینی وزارت خا رجہ

بیجنگ (ر پورٹنگ آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جے چھی امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ پہنچ گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے بدھ کو بتایا کہ 10 ستمبر کو چینی اور امریکی سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی،

بیان کے مطابق اتفاق رائے کی روشنی میں یانگ ، جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں ، سلیوان سے ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران چین امریکہ تعلقات اور یگر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
٭