بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا باضابطہ آغاز ہو ا ۔
جمعرات کے روز اطلاعات کے مطابق درآمد پر محصول کی فہرست، اشیاء کی نقل و حمل پر ٹیکس کی پالیسیاں، ممنوعہ اور محدود اشیاء کی فہرست، پروسیسنگ اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی گھریلو فروخت پر ڈیوٹی سے استثنیٰ کی پالیسی، کسٹمز نگرانی کے ضوابط اور دیگر کسٹمز آپریشنز کی مناسبت سے پالیسیوں اور معاون دستاویزات کو ایک ساتھ نافذ کیا گیا ہے۔
کسٹمز آپریشنز کا فعال ہونا ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے نئے مرحلے کا آغاز ہے۔ اس کے بعد کھلے ہوئے شعبوں کو مسلسل بڑھایا جائے گا، پالیسی اور نظام کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا، اور نئے دور میں اسے بیرونی دنیا کے لیے چین کے کھلے پن کا اہم دروازے بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
اس حوالے سے متعدد ممالک کی شخصیات نے کہا کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں کسٹمز آپریشنز کا عمل چین کی اعلی سطح کے بین الاقوامی کھلے پن کو بڑھانے اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر پر غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے، اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے لیے ایک کھلا اور جامع ماحول پیدا کرتا ہے۔







