چھیوشی میگزین 40

چین ، اپنے طریقے سےکمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی کے لیے کوشش کر رہا ہے , وزارت خارجہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے کمبوڈیا۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ پڑوسی ہیں جنہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔

سب سے فوری کام فائر بندی اور شہریوں کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریق زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں گے ، جنگ بندی کے حصول اور کشیدہ صورتحال کو جلد از جلد کم کرنے کے لیے تمام سازگار اقدامات کریں گے۔ پیر کے روز ترجمان نے واضح کیا کہ کمبوڈیا۔تھائی لینڈ سرحدی تنازع شروع ہونے کے بعد سے، چین نے دونوں ممالک کی خواہشات کے مطابق، متعدد چینلز اور متعدد سطحوں پر دونوں فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے کو برقرار رکھا ہے اور فعال طور پر مصالحت کی کوششوں کے ذریعے فریقین کے درمیان بات چیت کے لیے سازگار حالات اور پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔

چین کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان براہ راست بات چیت اور مشاورت کی حمایت کرتا ہے، آسیان خصوصاً ملائیشیا کی پر زور کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور آسیان فریم ورک کے تحت باہمی طور پر قابل قبول حل تلاش کرنے کی حمایت کرتا ہے۔ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی اور امن کی بحالی کے لیے اپنے طریقے سے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں