صائم ایوب 65

چیمپئینز ٹرافی؛ صائم کھیلیں گے یا نہیں! فیصلہ رواں ہفتے ہوگا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا جبکہ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے شرٹس کے اسکواڈ میں صائم ایوب کی دستیابی کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کا فیصلہ ہوگا۔

قبل ازیں ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔اس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈز کا اعلان 12 جنوری کو کیا جانا ہے تاہم ابھی تک بورڈ حکام صائم ایوب کی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔دوسری جانب گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور محمد عباس سمیت شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی نوجوان محمد علی اور کاشف کو کھلایا جائے گا جبکہ انجری کے باعث صائم اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں