چیف جسٹس آف پاکستان 182

چیف جسٹس آف پاکستان آئندہ ہفتے کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کرینگے

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) چیف جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتے کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد آئندہ ہفتے کراچی میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔ کراچی رجسٹری میں مفاد عامہ کے اہم مقدمات سماعت کیلئے مقرر کر لیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مفاد عامہ کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس قاضی محمد امین بھی شامل ہیں۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کے سی آر ،تجاوزات، زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت 29 دسمبر کو ہوگی جبکہ کراچی امن و امان سے متعلق کیس کی سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں