جیل

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈاکٹر فواد افتخار کا ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ

اوکاڑہ
( شیر محمد)انہوں نے سپرینٹنڈنٹ جیل کے ہمراہ جیل کے ہسپتال میں اسیران کو دستیاب طبی سہولیات کی چیکنگ کی، انہوں نے میڈیکل سروسز اور ادویات کے سٹاک کی بھی چیکنگ کی، اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار نے کہا کہ جیل میں اسیران کو طبی سہولیات کی فراہمی ان کا بنیادی حق ہے

اس لیے ان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مناسب نگہداشت بھی کی جائے اور بیماریوں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر بارے بھی بتایا جائے، انہوں نے کہا کہ پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ اسیران کے علاج معالجہ کے لیے محنت سے کام کرے اور ان کو طبی سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں خندہ پیشانی سے فرائض سر انجام دے۔