رمیز راجا 138

چیزیں غیر ملکی ٹیموں کے مطابق نہ ہوں تو وہ دورہ نہیں کریں گی، رمیز راجا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ چیزیں غیر ملکی ٹیموں کے مطابق نہ ہوں تو وہ دورہ نہیں کریں گی۔

غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے رمیز راجا کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہمیشہ دوسرے کرکٹ بورڈز کی سنتا آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان منسوخ کرنا یکطرفہ فیصلہ تھا۔رمیز راجا نے کہا کہ جب مغربی ٹیمیں ایشیا کا دورہ کرتی ہیں تو ایشیائی ٹیمیں گھبراہٹ کا شکار ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں