وزیر اعظم 186

چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، وزیر اعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے لیے بطور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی خدمات کا شکر گزار ہوں، احسان مانی نے پہلی بار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کا اسٹرکچر بنایا،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لکھا کہ اسکول کرکٹ کی بحالی کے لیے پنجاب خصوصا سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کا جائزہ لے کر خوش ہوں،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ 870اسکول اور 231کالجز گراﺅنڈز کے ساتھ پنجاب بھر میں کھیلوں کے 355میدان تیار کیے گئے ہیں، تمام صوبوں کو میری تاکید ہے کہ کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولیات کی فراہمی پر توجہ مرکوز کریں،انہوں نے کہا کہ احسان مانی نے عالمی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں