احسان مانی 175

چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر نہ لانا افسوسناک ہے، احسان مانی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ احسان مانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر نہ لانا افسوسناک ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ بورڈ کو پیسہ کرکٹ کے لیے ملتا ہے، ممبران کے خرچوں کے لیے نہیں، ہر معاملہ میں شفافیت ہونا چاہیے۔احسان مانی نے کہا کہ میں نے جب بھی اپنی رہائش، گاڑی یا سفر پر خرچ کیا تو اس کی تفصیل ایک دو ہفتے بعد ہی ویب سائٹ پر جاری کر دی جاتی تھی، اگر یہ سلسلہ ختم کر دیا گیا تو افسوسناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں