محسن نقوی 101

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق کرکٹر باسط علی کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں باسط علی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور غمزدہ خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چیئرمین پی سی بی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں