سید یوسف رضا گیلانی 33

چیئرمین سینیٹ کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کو مبارکباد، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے سپریم لیڈر، آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ، سینیٹ اور عوام کی جانب سے آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مذہبی، ثقافتی، تاریخی گہرے رشتے موجود ہیں، جو دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر ایرانی قیادت اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ آف پاکستان اس غم کی گھڑی میں ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑاہے اور شہید رہنما کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں