صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کرتے

ہوئے کہا ہے کہ عید الا ضحی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضر ت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم

و رضا کی شاندار مثال اور یادگار ہے جس نے اطاعت اور قربانی کی ایک ایسی لازوال راویت قائم کی جس کی پیروی

تاقیامت جاری رہے گی۔ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ قربانی کا جذبہ ایک عالمگیر حیثیت کا حامل ہے، دنیا میں کوئی بھی

قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی ہے جب تک اس میں ایثار اور قربانی کا جذبہ موجود نہ ہو۔ انہوںنے کہاکہ قربانی

صرف جانور کے ذبح کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد انسان کا اپنے آپ کو مکمل طور پر اپنے رب کریم کے حکم ک

ے تابع کرنا اوراپنی خواہشات و مفادات کو اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لئے وقف کرنا ہے۔ یہ جذبہ انسان کے اندر ایسی

صلاحیت کو اجاگر کرنے کاباعث بنتا ہے جو اسے مشکل ترین حالات میں بھی ثابت قدم رکھتا ہے۔اپنے پیغام میں چیئرمین

سینیٹ نے کہا کہ ہمیں اپنے تمام تر مفادات، ترجیحات اور تعصبات کو پس پشت رکھتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی

اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔ عید الا ضحی کی خوشیاں مناتے ہوئے ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کا بھی

خاص طور پر خیال رکھناچاہیے جو حالات کے جبر کا شکار ہو کر معاشی طور پر پیچھے رہ گئے ہوں۔عید کی خوشیاں مناتے ہوئے

ہمیں اپنے اردگرد بھی نظر رکھنی ہے تاکہ ہمارا کوئی ہمسایہ اس خوشی سے محروم نہ رہ جائے۔ آج کے دن ہمیں وطن کے

ان معماروں اور محافظوں کو بھی یاد رکھنا ہے جنہوں نے وطنِ عزیز کی حفاظت، تعمیر و ترقی اور سربلندی جیسے عظیم مقصد کے

لئے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔میں اللہ تعالی سے دعا گو ہوں کہ وہ ہمیں عید الا ضحی کی حقیقی خوشیوں سے ہمکنار کرے .

اور ہماری قربانی کو شرف قبولیت بخشے اور ہمیں اِس عظیم عبادت کو اس کی روح کے مطابق سمجھ کر

عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین