گالی

چھ ماہ پہلے گالی دی، ایم ڈی پی سی ٹی بی نے سرکاری دفتر میں شہری کا داخلہ روک دیا

رپورٹنگ آن لائن۔۔

پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی انتظامیہ نے ایک شہری کو یہ کہتے ہوئے دفتر کی حدود میں داخلے سے روک دیا کہ ” آپ نے چھ ماہ قبل ہمارے ایم ڈی اور ڈائیریکٹر کو گالی دی تھی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی سی ٹی بی کے گلبرگ میں واقع ہیڈ آفس میں صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب بورڈ کے گیٹ کیپر و چوکیدار نے ایک شہری کو دفتر کے اندر جانے سے روکتے ہوئے کہا کہ آپ اندر نہیں جاسکتے ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن نے آپ کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
مذکورہ شہری نے احتجاج کیا تو مذکورہ گیٹ کیپر نے صفائی دیتے ہوئے بورڈ کے جمیل نامی اہلکار کو بتایا کہ اس شخص نے چھ ماہ قبل ایم ڈی اور ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن کو گالی دی تھی اور ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن اور ایم ڈی نے اس شخص کی انٹری بین کررکھی ہے۔

اس پر شہری نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایم ڈی پی سی ٹی بی فاروق منظور سے ملنے کی کوشش کی تعارفی چٹ بھی بھجوائی لیکن ایم ڈی پی سی ٹی بی نے ملنے سے انکار کردیا۔

اور بورڈ کے ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن محمد سلیم نے شہری کو بتایا کہ ایم ڈی آپ سے نہیں مل سکتے۔
اس پر شہری نے ڈائیریکٹر مذکور کو گالی کے الزام کے متعلق بتایا تو ان کا کہنا تھا کہ آپ جائیں میں اس معاملے کو دیکھ لونگا۔
شہری نے دفتر میں داخلے پر پابندی کے حوالے سے بات کی تو ڈائیریکٹر ایڈمنسٹریشن کا کہنا تھا کہ آپ کے حوالے سے ایسی کوئی انسٹرکشن جاری نہیں کی گئی۔وہ کچھ دوسرے لوگ ہیں جن کی انٹری بین کی گئی ہے۔