فواد چودھری 157

چھ سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی،فواد چودھری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انشاللہ 6 سے 8 ماہ میں عالمی قیمتیں نارمل ہونا شروع ہو جائینگی، سیاسی مخالفین کا کام ہے مایوسی اور جھوٹ پھیلانا، ایسے میں تحریک انصاف کے کارکنان حقائق بیان کرنے میں کردار ادا کریں۔

پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی کورونا کیخلاف شاندار حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا، آج ہم دنیا کے مقابلے میں بہت بہتر حالات میں ہیں، پاکستان کسی علیحدہ سیارے پر نہیں ہے، حقیقت یہ ہے کہ آج پاکستان کی انڈسٹری بحال ہو چکی ہے، کنسٹرکشن سیکٹر پوری طرح فعال ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ زرعی معیشت خوشحال ہے، آئی ٹی ایکسپورٹس میں تین گنا اضافہ ہوا ہے، مزدور، کسان، انڈسٹری تمام کی آمدنیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں