مونس الہٰی

چوہدری سالک کی بہن بھی ہمارے ساتھ ہیں، مونس الہٰی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی نے کہاہے کہ چوہدری سالک کی بہن بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ق لیگ کے رہنما مونس الہٰی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت میں حاضر ہوئے ہیں، اس وقت میرے ساتھ 9 ایم پی ایز موجود ہیں، یہ گواہی دینے آئے ہیں کہ انہیں نہ تحریری اور نہ ہی زبانی ہدایت ملی۔

مونس الہٰی نے کہا کہ پرویز الہٰی لاہور میں ہیں جو ویڈیو لنک پر موجود ہوں گے، چوہدری سالک کی بہن بھی ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری شجاعت کی بیٹی ایم پی اے ہیں، وہ ساتھ والے گھر میں رہتی ہیں لیکن ان کو بھی اس سے متعلق کوئی ہدایت نہیں ملی۔