لاہور( رپورٹنگ آن لائن) نامور اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ ماضی کی شاہکار فلم ” چوڑیاں ” کا معاوضہ85ہزار روپے وصول کیا تھا اور خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا،اس فلم کی کامیابی کے بعد میرے پاس فلموں کی لائنیں لگ گئی تھیں ۔
معمر رانا نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 1998میں ” چوڑیاں ” پر جو لاگت آئی تھی وہ 55سے60لاکھ روپے تھی اور اس نے سنگل سینما کے ساتھ48کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا ،اس فلم نے انگلینڈ میں بڑا بزنس کیا ۔ مجھے اس وقت 85ہزار روپے معاوضہ ملا تھا اور میں خوشی سے پاگل ہو گیا تھا، اس کے بعد مجھے فلمیں ملنا شروع ہو گئی تھیں۔