فرخ حبیب 141

چوری اور سینہ زوری کرنے کے لئے عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوری اور سینہ زوری کرنے کے لئے عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ کس حیثیت سے سزا یافتہ مریم صفدر پرائم منسٹر سیکریٹریٹ کے آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کرکے عدلیہ پر حملہ کر رہی ہے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ چوری اور سینہ زوری کرنے کے لئے عوام کے ٹیکس کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں