اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)بلدیاتی انتخابات سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کے حکام نے ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا، الیکشن کمیشن حکام نے چند گھنٹوں کے نوٹس پر انتخابات کرانے کی کیلئے سر جوڑ لیے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی لا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں لا ونگ ودیگر متعلقہ ونگز کے افسروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر وقاص ملک بھی شریک ہیں، اجلاس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل کی تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو کم وقت میں پولنگ عملہ بلانے میں دشواری کا سامنا ہے، 14ہزار سے زائد پولنگ عملہ سکولز ٹیچرز و دیگر اداروں کے ملازمین ہیں، پولنگ ڈیوٹی میں شامل عملہ سردیوں کی تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹی پر چلا گیا ہے، عملے کو مختصر نوٹس پر بلانا ناممکن ہے۔