چائے کی پتی 76

چائے کی پتی کی درآمدات میں جون کے دوران 4.08 فیصد کی کمی ریکارڈ ، پی بی ایس

مکوآنہ( رپورٹنگ آن لائن)چائے کی پتی کی درآمدات میں جون 2025 کے دوران 4.08 فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.1 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ جون 2024 میں چائے کی پتی کی درآمدات کا حجم 14.7 ارب روپے رہا تھا ۔

اس طرح جون 2024 کے مقابلہ میں جون 2025 کے دوران چائے کی پتی کی قومی درآمدات 0.6 ارب روپے یعنی 4.08فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں