مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)چائے کی قومی درآمدات میں جنوری 2025 کے دوران 8.44 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت 14.1 ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ جنوری 2024 میں چائیکی ملکی درآمدات کا حجم 15.4 ارب روپے رہا تھا۔
اس جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 1.3 ارب روپے یعنی 18 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے









