بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کے حوالے سے 2025 کی ٹاپ 10 خبریں جاری کی گئیں ۔
ان خبروں میں گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی اعلی معیاری ترقی کو فروغ دینا، چین کے پندرہویں نیشنل گیمز کا صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگچو میں انعقاد ، ہانگ کانگ کی رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کا افسوس ناک واقعہ اور اس پر صدر شی جن پھنگ کی اہم ہدایات ، ہانگ کانگ اور مکاو میں آٹھویں قانون ساز کمیٹی کے کامیاب انتخابات اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں قائم بین الاقوامی ثالثی تنظیم کا آغاز شامل ہے ۔









