بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چائنا میڈیا گروپ نے افریقی براڈکاسٹنگ یونین اور جنوبی افریقی براڈکاسٹنگ کارپوریشن سمیت دیگر مین اسٹریم میڈیا اداروں کے ساتھ جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔
پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق جنوبی افریقہ کی افریقین نیشنل کانگریس کے نائب چیئرمین اور نائب صدر مشاتائی نے اپنے ایک تحریری پیغام میں چائنا میدیا گروپ اور افریقی میڈیا پارٹنرز کو مفید تعاون کے نتائج کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ اور چین کے درمیان میڈیا تعاون کو گہرا کرنے کے لئے چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے کی جانے والی کوششیں انتہائی حوصلہ افزا ہیں ، اور وہ توقع کرتے ہیں کہ دونوں فریق میڈیا تعاون کے ذریعے عوامی تبادلوں ، باہمی فائدے اور جیت جیت تعاون کو فروغ دیں گے۔
سی پی سی مرکزی کمیٹی کے محکمہ تشہیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹرجنرل شن ہائی شوانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ سی ایم جی اور افریقی میڈیا نے تعاون کا ایک نیا دور شروع کیا ہے ، اور مشترکہ طور پر منصفانہ ، معروضی ، مثبت اور صحت مند عالمی رائے عامہ کی تشکیل کے لئے “چینی طرز کی جدیدیت ” اور “بیلٹ اینڈ روڈ پر چین-افریقہ تعاون” جیسی رپورٹس کا ایک سلسلہ مشترکہ طور پر شروع کرے گا۔ سی ایم جی مزید افریقی میڈیا کو چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگراموں کی اسکریننگ جیسی سرگرمیوں میں شامل ہونے کی دعوت دے گا ،
تاکہ چینی اور افریقی عوام کو اپنی دوستی اور تعاون کو ایک ساتھ جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔ سی ایم جی چین-افریقہ تبادلوں کا پروموٹر بننے اور مواد کے اشتراک، تکنیکی تبادلوں اور اہلکاروں کی تربیت میں افریقی میڈیا کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے.