لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ چار سال بعد جنوبی پنجاب صوبے کا واویلا نیا لولی پاپ ہے، چار سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیالی کیوں نہیں آیا،ن لیگ نے اپنے دور میں پنجاب اسمبلی سے قرار داد منظور کرائی، شہباز شریف حکومت نے 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر لگایا۔
اتوار کو اپنے بیان میں نون لیگی رہنما عظمی بخاری نے کہا کہ چار سال بعد جنوبی پنجاب صوبے کا واویلا نیا لولی پاپ ہے، چار سال پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا خیالی کیوں نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چار سال لولی پاپ کی سیل لگائی جو اب ختم ہو چکے ہیں، جنوبی پنجاب کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا گیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نون لیگ نے اپنے دور میں پنجاب اسمبلی سے قرار داد منظور کرائی، شہباز شریف حکومت نے 35فیصد بجٹ جنوبی پنجاب پر لگایا