چئیرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب

چئیرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین کا ہیڈ سلیمانکی کا دورہ، ایکسین ایریگیشن نے گزشتہ دنوں میں دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال بارے تفصیلی بریفنگ دی، سیلاب کے دوران ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا

اوکاڑہ ( شیر محمد) چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیڈ سلیمانکی سے ملحقہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سروے کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے سیلاب متاثرین کو حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی، چئیرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بابر علاؤالدین نے ایریگیشن افسران کو سیلابی علاقوں کی انسپکشن کی ہدایات جاری کیں اور حفاظتی پشتوں اور روڈز کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بھی احکامات جاری کیے

انہوں نے جوائنٹ سروے ٹیموں کو حقائق پر مبنی نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی دیں، چئیرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب انسپیکشن، سرویلنس اینڈ مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف پیکج فراہم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سروے کا عمل جاری ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کے مطابق سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کے لیے محنت سے کام کیا جائے

ایریگیشن حکام سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیے اپنا مخصوص کردار ادا کریں، جوائنٹ سروے ٹیمیں گھروں اور زرعی رقبہ سمیت دیگر نقصانات کا شفاف ڈیٹا مرتب کریں، محکمہ مال، اربن یونٹ، زراعت، نمبردار اور فوج کے جوان سروے کے لیے باہمی کوارڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے کام کریں