خان سواتی

پیکا ایکٹ مقدمہ، اعظم سواتی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،27ستمبر کو سنایا جائیگا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اعظم سواتی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کی۔دوران سماعت اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی نے کہا کہ متعلقہ سوشل میڈیا سے تصدیق نہیں کی گئی کہ یہ اکاؤنٹ اعظم سواتی کا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 27 ستمبر کو سنایا جائے گا۔