لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا للہ نے کہا ہے کہ انتخابی جلسوں میں نعروں اور تقریروں میں اونچ نیچ ہو جاتی ہے، آصف زرداری سینئر سیاستدان ہیں انہیں بہتر الفاظ کا چناو کرنا چاہیے تھا،پیپلزپارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، نااہل اور نالائق ٹولے کو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، ڈالر کی قیمت 200تک پہنچ جائے تو ملک کی معیشت کا کیا ہوگا؟
غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارہ کریں گے، نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے، عوام باہر نکلیں، سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے، لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا للہ نے آصف زرداری کے نواز شریف کے بارے میں دیئے گئے بیان پر رد عمل کا اظہار کیا، انہوں نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کل تقریبا پانچ روپے فی یونٹ بجلی کی قیمت بڑھائی گئی، اس نااہل اور نالائق ٹولے کو نہ ہٹایا گیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت 200تک پہنچ جائے تو ملک کی معیشت کا کیا ہوگا؟ غریب اور تنخواہ دار کس طرح گزارہ کریں گے، یہ نااہل ٹولہ ملک کو تباہی کی طرف لے کر جارہا ہے،
عوام باہر نکلیں،رانا ثناللہ نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان صحت مند مقابلہ ہونا چاہیے، پیپلزپارٹی کے پنجاب میں منظم ہونے سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں،انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اس نااہل حکومت کو مسلط کیا وہ بھی خدا کا خوف کریں، قوم پر رحم کریں، جس طرح اس حکومت کو مسلط کرانے میں مدد کی ہے اب نجات میں عوام کی بھی مدد کریں،انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کی آواز پر کان دھریں اور حکومت کیخلاف کھڑے ہوجائیں، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا مطلب ہی یہ ہے کہ عوام جسے چاہیں ووٹ دیں۔