فواد چودھری 176

پیپلزپارٹی کی وجہ سے آج پاکستان عالمی اقتصادی طاقت نہیں ہے، فواد چوہدری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی 1970 کی دہائی میں کیے گئے فیصلوں کی وجہ سے آج پاکستان عالمی اقتصادی طاقت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہاکہ رضاربانی فرماتے ہیں پی آئی اے کے علاوہ کسی ائیر لائن کو اندرون ملک پروازوں کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مزید کہاکہ یہ لوگ ابھی تک مارکسزم میں پھنسے ہوئے ہیں اگر پیپلزپارٹی نے 1970 کی دہائی میں نیشلائزیشن نہ کی ہوتی آج ہم عالمی اقتصادی طاقت ہوتے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ایسے بزرجمہر ہی تھے جن کے مشوروں نے ملکی اداروں کا بیڑہ غرق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں