شیری رحمان

پیپلزپارٹی کورونا فنڈز میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلزپارٹی کی مرکزی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ہم کورونا فنڈز میں کرپشن کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، کورونا فنڈ عوام کی امانت ہے، تباہی سرکار نے کورونا فنڈ کو بھی نہیں بخشا ، کورونا فنڈ میں کرپشن کا یہ ابھی ٹریلر ہے، پوری فلم ابھی باقی ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت نے آڈٹ کے لیے مکمل اخراجات کی تفصیل نہیں فراہم کی ، دوسروں کا احتساب کرنے والے شفافیت سے بھاگ رہے ، پارلیمان میں حکومت نے کبھی جواب نہیں دیا ، ہم نے حکومت سے کورونا فنڈ کے بارے میں پارلیمان میں کئی بار سوال پوچھا۔ شیری رحمان نے کہا کہ بے ضابطگیوں کی تصدیق آڈیٹر جنرل کی آڈٹ رپورٹ میں ہوئی ہے ، 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں کا کسی اپوزیشن نے الزام نہیں لگایا، کورونا فنڈ میں 40 ارب روپے سے زائد ضابطگیوں پر احتسابی ادارے خاموش کیوں ہیں؟۔