کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے، لوگ بلدیاتی نظام کےخلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں ، ان شہروں پرٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام مسلط کیا جا رہا ہے ، 11 دسمبر کو آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے ، کیا 23 اگست کووہ کرنہیں دکھایا جوتاریخ میں کسی نے نہیں کیا؟ ، ہم نے 23 اگست کو پاکستان کی حرمت کی خاطرلاتعلقی کا اظہار کیا ،
سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بند کی جائے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے ، مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی سندھ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ مسلسل ناانصافی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بلدیاتی نظام کےخلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں ، ان شہروں پرٹوٹا پھوٹا بلدیاتی نظام مسلط کیا جا رہا ہے ، 11 دسمبر کو آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے ، کیا 23 اگست کووہ کرنہیں دکھایا جوتاریخ میں کسی نے نہیں کیا؟ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ہم نے 23 اگست کو پاکستان کی حرمت کی خاطرلاتعلقی کا اظہار کیا ،
سندھ کے شہری علاقوں کیساتھ ناانصافی بند کی جائے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت نہیں ہے ، آج ہم وفاق ،اداروں اور ریاست سے سوال کرتے ہیں۔ خالد مقبو ل صدیقی نے کہا ہے کہ مردم شماری اور ووٹ شماری میں بھی سندھ سے امتیازی سلوک روا رکھا گیا ، نیا بلدیاتی نظام سندھ پر مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، پیپلزپارٹی سندھ کے شہری علاقوں کی نمائندہ جماعت کبھی نہیں رہی۔
ایم کیوایم پاکستان کے رہنما خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے ، آپ نظریہ پاکستان کی روح کو بھی کچلنا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت 18 ویں ترمیم کواستعمال کرکے لوگوں کو پریشان کر رہی ہے،سارے اختیارات واپس لیے جارہے ہیں، اختیارات نچلی سطح پر دینے کے بجائے واپس لیے جا رہے ہیں ، چیف جسٹس کراچی کی بہتری کے لیے احکامات جاری کریں۔